Feb ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم خود پر انحصار کرتی ہے، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز امریکہ و اسرائیل کے لئے خودکشی کے مترادف ہو گی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کے این بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چالیس برس کے دوران ایران پر امریکہ کا دباؤ ہمیشہ ناکام ثابت ہوا ہے اس لئے کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ خود پر انحصار کیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے علاقائی و عالمی سطح پر سعودی عرب کے اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب، امریکی خواہش پر پوری دنیا میں انتہا پسندی کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس کا یہ اقدام مشرق وسطی میں صرف بحران و بدامنی اور خونریزی کا باعث بنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں ایران کی موجودگی پر بھی کہا کہ دمشق کی حکومت جب تک اس بات کی خواہاں ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف مہم میں شام کے ساتھ رہے، ایران شام میں باقی رہے گا اور اس ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔

ٹیگس