Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران چین تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور چینی پارلیمنٹ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور چین کے اسپیکروں کا کہنا تھا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔
 ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس موقع پر اپنے چینی منصب کی جانب سے میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان شروع ہی سے دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں۔  
 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
 چینی پارلیمنٹ کے سربراہ لی ژان شو نے بھی بیجنگ تہران تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہزار سال سے جاری چین ایران تعلقات میں کبھی کوئی اختلاف پیدا نہیں ہوا۔
 انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ایران دونوں ملکوں کے تعلقات کا اہم موڑ ثابت ہوا ہے۔
لی ژان شو نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ ایران کے موقع پر ہونے والے معاہدوں سے بیجنگ اور تہران کے درمیان طویل المدت تعاون کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ٹیگس