Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کے ڈرون طیاروں نے شام اور عراق میں امریکی چھاونی اور اس کے زیر کنٹرول علاقوں سے اہم اور خفیہ اطلاعات جمع کی ہیں ۔

فارس نیوز ایجنسی کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس اہم ویڈیو کے حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادہ کہتے ہیں کہ بدھ کے روز سات یا آٹھ امریکی جاسوسی طیارے شام اور عراق کی فضا میں پرواز کر رہے تھے اور ہم نے ان طیاروں پر نظر رکھی اور اہم خفیہ اطلاعات جمع کیں ۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بیس سے جاسوسی طیاروں کے اڑنے اور اترنے نیز اہم اطلاعات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے ڈرون کے ذریعے جمع کی گئیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایرانی فوج کے ڈرون طیارے نے شام اور عراق میں امریکی سرگرمیوں کا آرام سے ویڈیو بنایا اور تمام اطلاعات جمع کیں اور امریکی فوج کو اس کی خبر تک نہ ہوئی ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ آئی آر جی سی کے جوانوں کے خوف سے امریکیوں میں نزدیک آنے کی جرات نہیں ہوئی اور وہ اپنے جاسوسی طیارے کو اپنی چھاونی سے 10 کیلومیٹر کے فاصلے پر لے گئے اور وہاں اتار دیا اور اس کے بعد جنگی طیارے نے اس پر بمباری کرکے اسے تباہ کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شروعات میں امریکا کے ایک جاسوسی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور اپنی چھاونی سے 10 کیلومیٹر کے فاصلے پر بڑی مشکل سے لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، اس کے بعد امریکی فوج کا دوسرا ڈرون بھی جو حالات پر نظر رکھے ہوئے تھا، فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

ٹیگس