Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران میں داعش کے 13 دہشت گرد گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا ہے کہ دو دہشت گرد گروہوں کو ایرانی صوبے کردستان میں پکڑ لیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے شعبے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حساس اداروں نے ایران کے مغربی صوبے کردستان میں داعش دہشت گرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان دہشت گرد گروہوں کا مقصد ایران کے مغربی صوبے کردستان میں بم دھماکے کرنا، عوام اور بعض سنی علماء کو قتل کرنا تھا جسے ایرانی حساس ادارے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ٹیگس