Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔

ولایت97 بحری مشقوں کے  دوران ساحل سے سمندر میں فائر کرنے والے قادر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس نے اپنے ھدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ قادر میزائل 250 اور قدیر میزائل 300 کیلو میٹر تک ساحل اور اسی طرح فلوٹنگ سے مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے سب سے بڑی سمندری مشقیں ولایت 97 جمعہ کے روز بحیرہ عمان میں شروع ہوئیں ۔

تین روزہ بحری مشقوں میں شریک ایرانی فورسز کی جانب سے 20 لاکھ کلومیٹر مربع رقبے میں وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ۔

ٹیگس