Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • مصر میں آتشزدگی کےواقعے پر ایران کی تعزیت

ایران نے مصری دارلحکومت قاہرہ میں مسافر بردار ٹرین میں آتشزدگی کے حادثے پر مصری حکومت اور عوام سے اپنی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا۔

، مصر کے شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ آنے والی مسافر ٹرین میں رامسس اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کا شکارہونے والی ٹرین کی بوگیاں ریلوے اسٹیشن پر الٹ گئیں جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 

ٹیگس