Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت

فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، لبنان، شام اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ آپ کے یوم شہادت کی مخصوصی میں شرکت کے لئے عراق کے دیگر شہروں اور دنیا بھر سے دسیوں لاکھ زائرین سامرا پہنچے ہیں ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سامرا میں اس وقت دسیوں لاکھ عراقی اور غیر عراقی زائرین روضے کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر عزاداری میں مصروف ہیں ۔
اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں - کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے-
اسی مناسبت سے ایران کے بھی سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کرکے مومنین کو مثاب کر رہے ہیں۔
حضرت امام علی نقی (ع) کی شہادت کی مرکزی مجالس عزا کا اہتمام مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا جہاں زائرین اور سوگواروں نے دسویں امام علیہ السلام کے یوم شہادت پر اشک غم بہائے اور مجالس کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس