Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران وعراق کے مابین ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات

اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے دورہ عراق کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مشترکہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران اورعراق کے درمیان دوطرفہ ویزہ سہولیات سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران و عراق نے زیارت، تجارت، سیاحت اور صحت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے شہریوں اور سرگرم اقتصادی کارکنوں کیلئے ویزہ سہولیات کی فراہمی سے اتفاق کیا ہے۔

بیان کے مطابق ایران اور عراق کی حکومتیں، یکم اپریل سے دوطرفہ ویزہ سہولیات پرعمل درآمد کریں گی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے دریائے اروند اور شط العرب کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کے نفاذ پربھی تاکید کی۔

ہونے والے اجلاس میں ایران اورعراق کے درمیان تجارت، تیل، ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں سمیت ایرانی علاقے شلمچہ سے عراقی شہر بصرہ تک ریلوے لائن بچھانے کے حوالے سے بھی متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

مشترکہ بیان میں عراق نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ایرانی کردار کو سراہا ہے جبکہ ایران نے عراق میں جمہوری عمل اور امن و استحکام کے علاوہ عراق کی تعمیرنو میں عراقی حکومت اور عوام کی حمایت پر روز دیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اور صحت کے شعبوں میں باہمی تعلقات میں مزید اضافہ کریں گے۔

 

ٹیگس