Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر مجلس خبرگان کی تاکید

ایران کی فقہا کی کونسل مجلس خبرگان نے مسلمانوں میں اتحاد، اور کسی بھی طرح کے اختلاف سے گریز نیز استقامت کے محور کی حمایت جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فقہا کی کونسل کے چھٹے باضابطہ اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں عراق، شام، افغانستان، یمن، بحرین اور لبنان میں امریکہ کی فتنہ انگیزی، جنگ و جارحیت اور سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیت المقدس، مسلمانان عالم کا بدستور سرفہرست مسئلہ ہے۔

اس بیان میں ایران و عراق کے اسٹریٹیجک تعلقات پر تاکید کے ساتھ عالمی استکبار اور منھ زوروں کے مقابلے میں استقامت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی کامیابی کے چالیس برس مکمل کر کے خود کو اور سماج نیز تہذیب و تمدن کو مزید سنوارنے کی بھرپور کوششوں کے ساتھ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام جوانوں، مومنوں اور انقلابی، خاص طور سے برگزیدہ و اہم شخصیات کی بھرپور سعیو کوشش کی ضرورت ہے۔

فقہا کی کونسل نے اسی طرح بین الاقوامی کنوینشنوں میں ایران کی شمولیت کے لئے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی حکام کی مکمل ہوشیاری کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ مجلس خبرگان کا یہ اجلاس منگل اور بدھ کو، تہران میں تشکیل پایا۔

ٹیگس