Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا کی ایک اور سازش ناکام

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف جو تبلیغی جنگ شروع کی تھی وہ ناکام ہو رہی ۔ اس لئے ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکا کی جانب سے چلائے جانے  والے فارسی زبان کے چینلز کے بجٹ میں کٹوتی کی جائے گی ۔

امریکی میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق ٹرمپ نے مالی سال 2021-20 کے لئے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کا بجٹ کم کر دیا ہے۔ اس ادارے کی نگرانی میں فارسی زبان میں صدائے امریکا، آزاد یورپ ریڈیو، فردا ریڈیو جیسے میڈیا ذرائع کام کرتے ہیں ۔

ایجنسی کے فارسی شعبے کے تحت کام کرنے والے میڈیا ذرائع کے بجٹ میں بڑی کٹوتی کی وجہ یہ بتائي جاتی ہے کہ امریکی ایجنسیوں نے جس مقصد کے تحت یہ ذرائع ابلاغ شروع کیا تھا وہ مقصد پورے نہیں ہوئے۔

یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا ویسے تو خود کو خود مختار ادارہ کہتا ہے لیکن اسے امریکی حکومت سے بجٹ حاصل ہوتا ہے اور اس کی سرگرمیوں پر امریکی کانگریس کی نگرانی ہوتی ہے۔ ایران کے  خلاف کام کرنے والے زیادہ تر ٹی وی اور ریڈیو نشریات اسی ادارے کی نگرانی میں ہوتی ہیں ۔

امریکی حکومت نے آزادی ریڈیو کے لئے 2019  میں 120 ملین ڈالر کا بجٹ مخصوص کیا تھا جو 2020 میں کم ہوکر 87 ملین ڈالر ہو گیا ہے ۔ ساتھ ہی امریکی حکومت نے کئی فارسی سروسز بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

فردا ریڈیو کا بجٹ 14 ملیین 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھا۔ اس کو کم کرکے 4 ملیین 9 لاکھ 54 ہزار کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ نے اپنے حالیہ بیانات میں کہ یہ نشریات، ایران کے خلاف امریکا کے مفاد پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہیں ۔

ٹیگس