Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی اور صیہونی غاصبانہ قبضے پر ایران کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےجولان کی پہاڑیوں کے بارے میں امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے عرب ممالک کو متنبہ کیا کہ وہ جس قدر سستی کا مظاہرہ کریں گے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت غاصبانہ قبضے کو جاری رکھیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں گزشتہ سال مقبوضہ قدس کے بعد اب جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے خود سرانہ بیان پرکہا کہ اس قسم کے بیانات مسلمان اور عرب عوام کے بارے میں سنجیدہ دھمکی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سب کو متحد ہو جانا چاہئیے۔

صیہونی حکومت کی حمایت میں ٹرمپ کا حالیہ قدم پچیس جون انیس سو انیس کو شام کی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی حکمرانی تسلیم کرنا ہے- ٹرمپ کے اس اقدام کی عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر مخالفتیں ہو رہی ہیں-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے سن  انیس سو سڑسٹھ میں شام کے علاقے جولان پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا جس کو بعد میں اس نے مقبوضہ علاقوں شامل بھی کر لیا تاہم بین الاقوامی برادری نے جولان پرکبھی بھی اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا۔

ٹیگس