Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کے من گھڑت دعوے پر ایران کا رد عمل

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف اقتصادی دہشتگردی کی ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ایران میں سیلاب زدہ علاقوں کیلئے واشنگٹن کی جانب سے عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ہلال احمر کی مدد کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف اقتصادی دہشتگردی کی ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے۔

محمد جواد ظریف نے امریکی ہم منصب مائیک پمپئو کے حالیہ دعوؤں کے رد عمل میں کہا ہے کہ من گھرٹ خبر یہ ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک ایران میں سیلاب زدہ علاقوں کیلئے مالی امداد کی ترسیل کے حوالے سے عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ہلال احمر ادارے کی مدد پر تیار ہے۔انہوں نے کہا  کہ حقیقت یہ ہے کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ کے مطابق ایران کے ہلال احمر ادارہ، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ملک سے باہر کوئی بھی مالی امداد وصول نہیں کر سکتا ۔

ایران کے مختلف شہروں میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

ٹیگس