Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی توسیع پر تاکید

ایران کی ایکسٹرنل سرویس کے سربراہ نے رشا ٹوڈے کے سربراہ سے ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کی توسیع کو مغربی ذرائع‏ ابلاغ کے تسلط کے خاتمے میں موثر قرار دیا ہے۔

پیمان جبلی نے کہا ہے کہ روس کا رشا ٹوڈے ٹی وی چینل اور پریس ٹی وی سمیت ایران کے مختلف ایکسٹرل سرویسز کے ٹی وی چینلوں کے درمیان بھرپور تعاون جاری ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ تجربات کے تبادلے، تربیت اور تکنیکی شعبے میں یہ تعاون اور زیادہ فروغ پائے گا۔

ایران کی ایکسٹرنل سرویس کے سربراہ پیمان جبلی نے آفکام کی مانند ذرائع ابلاغ کی نگرانی کرنے والی تنظیموں کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پریس ٹی وی اور دشمن چینل ایران انٹرنیشنل کے کیس میں ان تنظیموں کا دوہرا معیار بخوبی دیکھا گیا۔

اس ملاقات میں روس کے رشا ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر الیکسی نیکولوف نے بھی آزادی بیان و صحافت کے شعبوں میں یورپ و امریکہ کے دوہرے معیار کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک صرف آزادی بیان و صحافت کا دم بھرتے ہیں جبکہ عمل میں وہ اس کے خلاف کھڑے نظر آتے ہیں۔

ٹیگس