امریکہ اور اسرائیل مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی جڑ: ایران
Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نےمغربی ایشیا میں امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب علاقے میں تنازع یا کسی مسئلے کی بات ہو تو اس کا تعلق رقم یا پیسوں سے نہیں ہوتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں مغربی ایشیا میں امریکی سرگرمیوں کو ناجائز صہیونی حکومت کے لئے خدمات کی فراہمی اور وائٹ ہاوس حکام کے غلط فیصلوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان غلط فیصلوں کے باوجود امریکی حکام کسی اور نتیجے کا انتظار کرر ہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےخود اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں 7 ٹریلین ڈالر خرچ کیے جس سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔