Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات

ایران میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 98.5 فیصد گاؤں میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ ایرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 98.5 فیصد گاؤں میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی  جبکہ 87 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں.

رضا اردکانیان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر آنے والے سیلاب کی وجہ سے 3200 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے تھے جہاں رات دن امدادی کاموں کے بعد اب ان گاؤں میں 98.5 فیصد میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ چار ہفتے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی اور جنوب مغربی علاقے وسیع پیمانے پر سیلاب کی زد میں تھے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے اور ان علاقوں کا زمینی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ۔

ٹیگس