Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام نے سیلاب کی بساط لپیٹ دی ۔ کارٹون

شک نہیں کہ ان دنوں ایران کو اپنی معاصر تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ہے اور خاصا مالی نقصان متاثرین سیلاب کو اٹھانا پڑا ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس سیلاب کے نتیجے میں ملکی سطح پر پیدا ہونے والی ہمدردی، فداکاری، محبت، ایثار اور انسانی جذبے نے ایسے فخریہ مناظر رقم کئے ہیں جن پر دنیا کو رشک ہے۔

متاثرہ علاقوں کے باشندے ہوں یا پھر سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح افواج، رضاکار فورس بسیج ہو یا پھر سول و فوجی اعلیٰ عہدے دار،علما و طلاب ہوں یا پھر خواتین و طالبات، پیر، جوان، صحتمند، معذور، بوڑھا، بچہ، مرد، خاتون، شیعہ، سنی، ایرانی اور حتیٰ غیر ملکی، سب کے سب سیلاب کی تباہ کاریوں کے مقابلے میں ایک جٹ ہو گئے اور پورے خلوص کے ساتھ میدان میں آکر مختلف شعبوں میں درکار ضروری اقدامات کا ایک ایک سرا تھام لیا تاکہ جلد از جلد متاثرین کی تباہ شدہ زندگی کو ایک بار پھرآباد کر کے انکے یہاں دوبارہ خوشیوں کو لوٹایا جا سکے۔

ٹیگس