Apr ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • گوگل کی ایران دشمنی، متعدد چینلز کے اکاونٹز بند

گوگل نے ایران کے پریس ٹی وی اور ہسپان ٹی وی کے یو ٹیوب چینل اور جی میل کو بلاک کر دیا ہے ۔

پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ گوگل نے بغیر اطلاع دیئے یوٹیوب سمیت اپنے سبھی پلیٹ فارمز پر اس کے باضابطہ چینلز اور اکاونٹز کو بند کر دیا ہے۔

پریس ٹی وی نے جب اپنے باضابطہ اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو اس کے پیج پر یہ پیغام دیکھا جا سکتا تھا کہ گوگل نے اس اکاوٹ کو بند کر دیا ہے اور اسے دوبارہ بحال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کے ذریعے گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے فیسبوک اور ٹیوٹر نے بھی ایران کے سیکڑوں میڈیا اکاونٹز اور پیجیز کو ڈلیٹ کر دیا تھا جس میں آئی آر آئی بی کی متعدد سروسز بھی شامل تھیں ۔

پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس کا باضابطہ یو ٹیوب چینل عوام کے لئے اب فراہم ہے لیکن اس پر کوئی نئی چيز پبلش نہیں کی جا سکتی ہے ۔

پریس ٹی وی کا یو ٹیوب چینل کوئی پہلی بار بند نہیں کیا گیا ہے، اس سے پہلے 2009 میں اوپن ہونے والے اس چینل کو 2013 میں بند کر دیا گیا تھا ۔

اس کے بعد دوبارہ چینل اوپن کیا گیا جسے دو مہینے بعد ہی بند کر دیا گیا تھا۔

موجودہ چینل پر 2 لاکھ 70ہزار سے زائد سب اسکرائبر تھے جسے 19 اپریل 2019 کو بند کر دیا گیا ۔

ٹیگس