Apr ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran

صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی لوگوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے وہاں صورتحال کا بہت قریب سے جائزہ لیا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقے شادگان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو جب بھی عوامی کمک کی ضرورت پڑی ہے عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج عوام کو مسلح افواج کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے تمام دستے عوام کی خدمت کے لیے میدان عمل میں موجود ہیں اور پوری تندھی کے ساتھ ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے چالیس ہزار ارب ریال نقصانات کے علاوہ چھیتر افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس