Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • شہدائے عالم  اسلام کانفرنس کا انعقاد

شہدائے عالم اسلام کانفرنس تہران میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی مزاحمتی محاذ سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

 تہران میں ہونے والی اس کانفرنس میں نئی اسلامی تہذیب کے قیام میں کردار ادا کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دفاع مقدس میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے والے ادارے کی سربراہ مریم مجتہدزادے نے اس کانفرس سے خطاب کیا۔ انہوں نے حق کے محاذوں اور دشمن کے خلاف مجاہدت کے لیے مردوں کی تربیت اور ترغیب میں خواتین کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مریم مجتہد زادے نے کہا کہ آج بھی مجاہد خواتین نے بیوی اور ماں کی حیثیت سے اسلامی مزاحمت کی حمایت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی محاذ کی شہید خواتین نے، دختر رسول حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا اور دختر علی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی پیروی کرتے ہوئے آگے کی جانب قدم بڑھایا اور دنیا بھر کی مجاہد خواتین کے لیے نمونہ عمل بن کر ابھریں۔

مریم مجتہد زادے نے مزید کہا کہ مغرب میں خواتین کو ایک ٹول کے طور پر دیکھا جاتا ہے جبکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے خواتین کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے خواتین کو سماجی تعلیم اور تربیت میں اہم اور موثر ترین شخصیت میں تبدیل کردیا ہے۔

ٹیگس