May ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ملک گیر مظاہرے، ایٹمی معاہدے پر جزوی عملدرآمد روکنے کے ایرانی فیصلے کی حمایت

ایران کے عوام نے ملک گیر سطح پر مظاہرے کرکے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے سرکاری فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاتے ہوئے، ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافیوں کا ٹھوس جواب دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایران کے عوام نے ملک گیر مظاہروں کے اختتام پر پاس کی گئی قراردادوں میں امریکی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے ہرقسم کے اشتعال انگیز اقدام کا ایرانی عوام  کی جانب منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کے عوام نے اغیار پر بھروسہ نہ کرنے اور سامراجی طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے حکومت ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور یورپ کی عہد شکنی کے مقابلے میں ٹھوس اور موثر قدم اٹھائے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے بدھ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے کے بعض حصوں پر عملدرآمد روک دیا ہے اور اس پر دستخط کرنے والے ملکوں کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ساٹھ روز کی مہلت دی ہے۔

ٹیگس