May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان

ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایشیائی ممالک کے ساتھ مشاورتی عمل کے اگلے مرحلے میں کل بروز جمعرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد جائیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ اس دورے میں اپنے ہم منصب اور اعلی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

اس دورے کے موقع پر پاک ایران تعلقات، خطے کے اہم معاملات اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

 

ٹیگس