May ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ و اسرائیل کا زوال یقینی ہے، رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم امور کی انجام دہی میں ایرانی قوم کی ثابت شدہ توانائیاں، جو اسلامی انقلاب کی کامیابی اور اس کے تسلسل میں نمایاں بھی ہوئی ہیں، اپنے مقاصد کے حصول اور اپنے ملک کا مستقبل روشن و درخشاں بنانے کے لئے ایرانی قوم کی عام حرکت و تحریک میں امید کا اہم ترین نقطہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دین خدا کے یاور و مددگار کی مدد و نصرت کے بارے میں پروردگار عالم کے حقیقی اور ناقابل تبدیل نیز سچے وعدے کو ایک امید بخش نقطہ قرار دیا اور فرمایا کہ مغربی تمدن کی فرسودگی اور ناقابل انکار انحطاط جو آئندہ دیکھنے میں بھی آئے گا، ایرانی قوم کی عمومی تحریک کے عمل میں ایک اور امید افزا نقطہ ہے۔


رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آپ جوانوں اور نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ انسانیت کے دشمنوں کا زوال یعنی امریکی تمدن کے انحطاط اور اسرائیل کے زوال کا بالکل مشاہدہ کیا جائے گا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح یونیورسٹی طلبا و طالبات اور جوانوں و نوجوانوں کو خداوند متعال سے راز و نیاز اور اس کے ساتھ رابطے کی تقویت کے لئے ماہ مبارک رمضان کے بہترین موقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک رمضان کو قرآن مجید سے انس ولگاؤ اور نماز و دعا کو ایک یادگار اور نیک عادت میں تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خاص طور سے گذشتہ ایک سال کے دوران اندرون ملک اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر طلبا و طالبات کے مجموعی اقدامات اور سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ کاریگروں اور محنت کشوں کے لئے طلبا انجمنوں کی حمایت اور بعض موضوعات میں مطالبات و سپردگی کے طریقہ کار میں ملک کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ نیز تشخیص مصلحت نظام کونسل کا عمل اور اسی طرح یمنی عوام کی حمایت میں اجتماعات کا انعقاد نیز نیوزی لینڈ اور نائیجیریا کے واقعات کے بارے میں اپنائے جانے والے مواقف ایسے بہترین اقدامات رہے ہیں جو عمل میں آئے۔
یونیورسٹیوں میں تحریک کے لئے گروہوں کی تشکیل اور بین الاقوامی مسائل اور عالم اسلام کے اہم ترین مسائل پر بحث و گفتگو اور تبادلہ خیال کے لئے مزاحمت کا محور قرار پانے والے ملکوں کے طلبا کودعوت دیا جانا، ملک کے درخشاں مستقبل کا ہدف و مقصد حاصل کرنے میں قوم کی عام حرکت و تحریک میں بھرپور موجودگی کے لئے ایک ایسی تجویز ہے جو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طلبا کو دی ہے۔

ٹیگس