May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ کا کیا پاکستان کے وزیر خارجہ نے استقبال

ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے وفد کا وزارتِ خارجہ آمد کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ پاکستان کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے سے قبل ایران کے جنوبی ساحلی علاقے چابہار گئے جہاں انہوں نے اس اہم بندرگاہ کے مختلف شعبوں کا قریب سے معائنہ کیا.

اس موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چابہار پورٹ کی ترقی ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے کیونکہ یہ خطہ ہمارے لئے نہایت اہم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے علاقائی ترقی بشمول پاکستان اور افغاستان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.

 

ٹیگس