May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطین کے مسئلے کو دیوار سے لگانے کی سعودی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور علاقے کے بعض دیگر عرب ممالک کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کو دیوار سے لگانے اور سازشی مقاصد کو پروان چڑھانے کو ایک بہت بڑی اسٹرٹیجک غلطی قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج جمعہ کے روزاو آئی سی فورم کا غلط فائدہ اٹھانے پر سعودی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بعض عرب اور خلیج فارس کے ملکوں کے ایران مخالف بیان کو سختی سے مسترد کردیا ۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بطور میزبان ملک اس فورم کا غلط فائدہ اٹھارہا ہے جو نہایت افسوسناک ہے ۔ انہوں نے اس اجلاس کے موقع پر بعض عرب اور خلیج فارس کے حکمرانوں کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے من گھڑت الزامات کی بھی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ اس قسم کا ایران مخالف موقف اسلامی تعاون تنظیم  کے تمام رکن ممالک کا نہیں ہے۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے رمضان المبارک اور مقدس سرزمین مکہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے او آئی سی اجلاس میں ایک بار پھر ایران مخالف بے بنیاد الزامات کو دہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف علاقائی ممالک اور عرب ریاستوں کا گٹھ جوڑ بنانے کی کوششوں کو امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کی سازشوں کا حصہ سمجھتا ہے۔

ایرانی ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ صہیونیوں کا اصل مقصد یہی ہے کہ مسلم اور عرب ریاستیں اپنے حقیقی دشمن اسرائیل سے غافل رہیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی ناکام پالیسی اور بعض علاقائی ممالک کے غلط رویے کا ازالہ کیا جائے اور وہ ہرگز اس چیز کی اجازت نہ دیں کہ مسئلہ فلسطین سیاسی اختلافات کی نذر ہو۔

ٹیگس