Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور امارت کو اپنی پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسپیکر علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا رویہ مستقبل میں خود ان کے لئے نقصان کا باعث بنے گا۔

 تہران میں متعین شام کے سفیر عدنان محمود سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران خطے کے بعض عرب ممالک نے شام کے خلاف محاذ قائم کئے رکھا جو شامی عوام کی مزاحمت کے نتیجے میں ناکام ہو گیا۔
 انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے انتہائی دانشمندی کے ساتھ اس شیطنت کا مقابلہ کیا اور استقامت و پائیدار کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی۔
 تہران میں متعین شام کے سفیر نے کہا کہ صیہونی حکومت بھی شام کی جنگ کے آغاز سے اب تک دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتی رہی ہے تاکہ شام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
 عدنان محمود نے کہا کہ ایران، دمشق حکومت کی درخواست پر شام میں موجود ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشاورت فراہم کر رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ دراصل اسرائیل مخالف استقامتی محاذ کے خلاف ہے۔

ٹیگس