Jun ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • تہران میں اسکاپ کے ٹیکنالوجی کے فورم کا پہلا اجلاس

سائنسی میدان میں تعاون کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے اسکاپ کے ٹیکنالوجی فورم کا پہلا اجلاس تہران میں شروع ہوا

ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن اسکاپ کے  ٹیکنالوجی فورم کے تہران اجلاس میں دنیا کے پچاس سے زائد ملکوں اور بین الاقوامی تنظمیوں کے نمائندے شریک ہیں۔اس دو روزہ اجلاس میں مختلف موضوعات منجملہ اسٹارٹ اپ کے فروغ، خواتین اور جدید ٹیکنالوجی، اور  ٹیکنالوجی کے فروغ کے مراکز، جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری، سماجی ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی سطح کو اوپر لانے میں جنوب - جنوب تعاون کے اثرات جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تہران میں منعقدہ اسکاپ فورم کا پہلا اجلاس بدھ کو اپنے اختتام کو پہنـچے گا۔

ٹیگس