Jun ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran

جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے کل ایران کے 3 روزہ دورے پرتہران پہنچےتو تہران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو بھی موجود تھے جو وزیراعظم شنزوآبے کے دورے کا انتظام مکمل کرنے کے لیے منگل کے روز تہران پہنچے تھے۔

مہر آباد ایئر پورٹ کے بعد تہران کے سعد آباد کمپلکس میں صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے معزز مہمان کا سرکاری طور پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر ایران اور جاپانی وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔صدر ایران نے اپنی کابینہ کے ارکان کا جاپانی وزیراعظم  سے تعارف کرایا جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی جو نوے منٹ تک جاری رہی۔

ٹیگس