Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • تہران میں دفاع مقدس کے 150 شہیدوں کا جلوس جنازہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح دفاع مقدس کے 150 شہیدوں کے جلوس جنازہ میں اعلی حکام،علماء کرام، اہم شخصیات شہداء کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کے جلوس جنازہ سے ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور شہداء کے راستے کو جاری و ساری رکھنے پر تاکید کی۔

ان شہداء کا تعلق دفاع مقدس کے دوران  کربلائے 5 ، رمضان اور والفجر کارروائیوں سے ہے۔

دفاع مقدس کے شہداء دشت آزادگان، شلمچہ اور فکہ کے علاقوں سے بہشت کی خوشبو لے کر آئے ہیں ۔ یہ ان گرانقدر اور عظیم شہیدوں کی تشییع جنازہ ہے جو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں زندہ ہیں اور رزق پارہے ہیں اور جنھوں نے اسلام ناب محمدی کی عظمت ، عزت اور سرافرازی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ راہ خدا میں پیش کرکے دائمی اور ابدی زندگی کو حاصل کیا۔

تہران میں شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام کے مختلف طبقات ،سیاسی ، سماجی ، ثقافتی شخصیات اور اعلی سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،  ان شہیدوں کا تعلق  ایران کے مختلف صوبوں سے  ہے۔ تشییع جنازہ  کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی صوبوں، شہروں اور علاقوں کے لئےر وانہ کردیا جائےگا۔

ٹیگس