Jul ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران میں تیار کردہ جدید ترین ٹیکٹیکل کمیونیکیشن سسٹم کی رونمائی

ایران کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں کے تیار کردہ ٹیکٹیکل کمیونیکشن سسٹم کی رونمائی کر دی گئی۔

سپہر ایک سو دس نامی اس سسٹم کی تقریب رونمائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی بھی شریک ہوئے۔
یہ سسٹم مکمل طور پر ایران کے دفاعی ماہرین اور سائنسدانوں نے ملکی وسائل سے تیار کیا ہے۔
یہ سسٹم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تمام تر کمیونیکشن ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے۔ اس کمیونیکشن سسٹم کے ذریعے دفاعی اور سیکورٹی مسائل اور بحرانوں کی صورت میں مختلف سطح کے فوجی  کمانڈروں کے درمیان اسٹریٹیجک، آپریشنل اور  ٹیکٹیکل رابطے قائم کیے جا سکیں گے۔
 اس سسٹم کو آسانی کے ساتھ کسی بھی جگہ نصب اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
 سپہر ایک سو دس ٹیکٹیکل کمیونیکیشن سسٹم دشمن کے خلاف الیکٹرانک جنگ میں کام آسکتا ہے اور  اس کے ذریعے دشمن کی گفتگو کو سنا، اسے ہیک، اس میں نفوذ اور خلل ڈالا جا سکتا ہے۔

ٹیگس