Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ سرزمین حجاز روانہ

دو سو دس افراد پر مشتمل ایرانی زائرین کا پہلا قافلہ پیر کے روز تہران کے امام خمینی ایرپورٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گیا۔

حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام عبدالفتاح نواب اور ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے اس قافلے کو رخصت کیا۔
اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے چھیاسی ہزار پانچ سو پچاس ایرانی سرزمین وحی کا سفر کریں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ حاجیوں کی سیکورٹی اور حفاظت کی سنگین ذمہ داری سعودی حکومت پر ہے اور سعودی حکومت کو چاہئے کہ وہ خوف وہراس سے عاری ماحول بنا کر حاجیوں کی عزت و وقار کا تحفظ کرے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے ادارہ حج کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران فرمایا کہ فریضہ حج ایک ایسی غیر معمولی اور ممتاز اہمیت کی حامل عبادت ہے جس پر اسلام نے خاص توجہ دی ہے۔
آپ نے اتحاد بین مسلمین، مظلوموں کی حمایت اور مشرکین سے برائت و بیزاری جیسے حج کے سیاسی مفاہیم کو عملی جامہ پہنائے جانے کو ضروری قرار دیا۔

 

ٹیگس