Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاه مشہد مقدس میں

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلی کل رات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشہد مقدس پہنچے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاه صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی کی دعوت پر کل رات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشہد مقدس پہنچے۔

مشہد مقدس پہنچنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ مشہد صوبہ سندھ اور صوبہ خراسان رضوی کے مابین دوجانبہ روابط میں فروغ کا باعث بنے گا۔

سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاه اس دورے میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر اور دیگر اعلی صوبائی حکام سے ملاقات کرنے کے علاوہ بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں حاضری بھی دیں گے۔

ٹیگس