Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کی گولہ باری

ایران کے سیکورٹی اداروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عراقی کردستان ریجن کی سرحدی پٹی میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عراقی کردستان ریجن کے حکام کو بارہا یہ بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد گروہ ایران سے ملنے والی سرحد کے قریب کردستان کی مقامی انتظامیہ کے زیرکنٹرول علاقوں میں ایران کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں سرگرم ہیں اور یہ گروہ، دہشت گردوں کو ایران کے اندر حملے کرنے کے لئے بھیجتا ہے-

 اعلامیہ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے  میزائل، ڈرون اور آرٹلری یونٹوں نے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں  کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس آپریشن کی مکمل فلمبندی بھی کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اعلامیہ میں عراقی کردستان ریجن کی حکومت سے کہا گیا ہے وہ اپنے علاقے کو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ، تربیتی مراکز میں تبدیل ہونے کی اجازت نہ دے۔

ٹیگس