Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران تیل کی فروخت جاری رکھے گا: محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے تیل کی برآمدات بدستور جاری رکھے گا۔

محمد جواد ظریف نے جیرمی ہنٹ سے گفتگو میں ایرانی آئل ٹینکر کے قانونی راستے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو، جو ہمیشہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالف رہی ہے، امریکی اقدامات کا فرمانبردار نہیں بننا چاہئے اور ایرانی آئل ٹینکر کو فوری طور پر آزاد کر دیا جانا چاہئے۔

انھوں نے اسی طرح ڈبل شہریت کی حامل نازنین زاغری کے خلاف ایرانی عدلیہ کی کارروائیوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ برطانیہ کی حکومت، ایران کی عدلیہ کی جانب سے قانون پر عمل کئے جانے اور اس کی مکمل آزادی کا احترام کر ے گی۔

اس گفتگو میں برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بھی تیل کی برآمدات سے متعلق ایران کے قانونی حق پر تاکید اور علاقے میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جبل الطارق میں قانونی جائزے کے نتائج کی بنیاد پر، ایرانی آئل ٹینکر جلد چھوڑ دیا جائے گا۔

ٹیگس