Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، موسوی

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سطح پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جا رہے۔
سید عباس موسوی نے روس کے وساطت سے وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کی پیشکش سے متعلق خبروں کو بھی سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
پچھلے چند روز سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں روس کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے آئی اے ای اے میں امریکہ کے مستقل نمائندہ دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہے۔
 

 

ٹیگس

کمنٹس