Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ، ایرانی وزیر خارجہ کی منطق سے خوفزدہ

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایرانی وزیر خارجہ کی منطق سے بڑا ڈر لگتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف پابندیاں عائد کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن محمد جواد ظریف کی منطق اور ان کی سفارتکاری کے فن سے خوف میں مبتلا ہو گیا تھا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی بیوقوفی اور ان کے اقدامات میں تضادات اسی وقت واضح طور پرسامنے آئیں جب انہوں نے بغیر سوچے سمجھے ایران کے وزیر خارجہ کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔

محمد جواد ظریف نے بھی امریکہ کی جانب سے ان کے خلاف پابندیوں پر رد عمل میں کہا کہ امریکی حکام مجھے خوشی ہوئی کہ تم مجھے اپنی منصوبہ بندیوں اور مقاصد تک پہنچنے کے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہو۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات ایران کے وزیر خارجہ کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔

ٹیگس