Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی

ایران کی پولیس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر حسین اشتری نے تہران میں ملک بھر کے خصوصی یونٹوں کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف عالمی استکبار کی دائمی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقتدار اعلی کے لئے فوجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں مقتدر ہونا ضروری ہےانھوں نے بصیرت و آمادگی کو دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سمیت تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی راہ، استقامت و مزاحمت ہے۔قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکتیس اگست دو ہزار سولہ کو ملک کے مختلف دفاعی حکام و عہدیداروں سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ فرمایا کہ منھ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے ایسے دور میں کہ جس میں اخلاق، وجدان اور انسانیت کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے نیز دیگر ملکوں پر جارحیت اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جاتی، ملک کی دفاعی صنعتوں کی توسیع و ترقی، ایک فطری امر ہے اس لئے کہ یہ طاقتیں جب تک ایران کی قوت و توانائی کا احساس نہیں کریں گی تب تک ملک کی سلامتی کا تحفظ نہیں ہو سکے گا۔

ٹیگس