Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  •  اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرایا جائے گا: ایران

ایران کی بری فوج کے اسٹراٹیجیک سٹیڈیز مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس علاقے اور علاقے سے باہر کی سازشوں اور خطرات سے با خبر ہے اور اسی وجہ سے ایران کی مسلح افواج چوکس ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے اسٹراٹیجیک سٹیڈیز مرکز کے ڈائریکٹربریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کل رات امریکہ کے حصے بخرے ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرحدوں سے ثقافتی مزاحمت نے علاقائی ملکوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ کی پوزیشین کمزور ہو گئی ہے۔

بریگیڈئر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ ایران کی فوج طاقتور اور با عظمت ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تدبیر اور درایت سے جلد ہی اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرایا جائے گا۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 2001 میں امریکہ افغانستان اور عراق پر حملہ کرنے کے مقصد سے علاقے میں نہیں آیا بلکہ اس کا ہدف اور مقصد ایران پر حملہ کرنا تھا لیکن ایران کے عوام کی استقامت و پائمردی کی وجہ سے امریکہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

ٹیگس