Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا افسانہ چکنا چور کردیا

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا افسانہ چکنا چور کردیا ہے۔

دو ہزار چھے کی تینتس روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ اس جنگ میں اسلامی مزاحمت نے اسرائیلی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا افسانہ چکناچور کر دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنی فداکاری کے ذریعے خطے کو تکفیری دہشت گردی سے بھی بچا لیا ہے۔ 
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ تحریک مزاحمت کی تیز بین نگاہیں، اس کی شرپسندانہ سرگرمیوں اور اشتعال انگیزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مختلف محاذوں پر اسے شکست سے دوچار کرتی جا رہی ہیں۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آئندہ پچیس برس میں اسرائیل کا وجود نہیں ہوگا اور ہم بہت جلد فلسطین کی آزادی کا مشاہدہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان تینتس روزہ جنگ کا آغاز جولائی دو ہزار چھے میں ہوا تھا اور یہ جنگ اسی سال چودہ اگست کو حزب اللہ کی شاندار فتح پر ختم ہوئی تھی۔ اسرا‏ئیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھاتے ہوئے جنگ میں پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی۔

ٹیگس