Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی کے صدور کی باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کی رات اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کیساتھ  ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں عیدالاضحی کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوست اور ہمسایہ ملک  ہونے کے ناطے ترکی کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

صدر روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ترکی کے صدر نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھی ایران کیساتھ  تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ عیدالاضحی، مسلمانوں کی ضمیر کو جگانے سمیت ان کے درمیان اتحاد اور یکجتہی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

ٹیگس