Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • بحران کشمیر پر مغرب کی خاموشی پر ایرانی طلبا کی تنقید

ایران کے مقدس شہر مشہد میں یونیورسٹیوں کے طلبا نے ایک اجتماع کر کے کشمیر کے بحران کے بارے میں مغربی ملکوں اور انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔

ایرانی طلبا نے مشہد مقدس میں اپنے اس احتجاجی اجتماع میں نعرے لگا کر کشمیر کے واقعات اور بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا-

ایرانی طلبا نے اس احتجاجی اجتماع کے اختتام پر ایک بیان جاری کر کے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں علاقے کے ملکوں کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا-

واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کر کے کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ بھی ختم کر دیا-

کشمیری عوام نے ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے- کشمیری عوام، اپنے حق خود ارادیت کے لئے  سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ہندوستانی حکومت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے-

ٹیگس