Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • یمن کا استقامتی محاذ ہی جنگ میں کامیاب ہوگا، تہران کے خطیب جمعہ کا بیان

تہران کے خطیب جمعہ نے جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا استقامتی محاذ جارح اتحاد کے مقابلے میں کامیاب ہو کر رہے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے جنوبی یمن کے واقعات اور عدن میں سعودی اور اماراتی حمایت گروہوں کے درمیان لڑائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کشمیر کے حالات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کے متعلقہ فریقوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔
تہران کے خطیب جمعہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے علاج و معالجے کے عمل میں انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں کی خاموشی پر تنقید کی۔ انہوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں اور پیشرفت کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی دفاعی پیشرفت اسلامی انقلاب کا ثمرہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس عمل کو جاری رکھے گا۔
تہران کے خطیب جمعہ نےایران کی حدود میں امریکا کے جدید ترین ڈرون طیارے کو مارگرائے جانے کو ایرانی دفاعی طاقت کا ایک معمولی سا ثبوت قراردیا۔

ٹیگس