Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • خلیج فارس پر فن لینڈ کی تجویز ایرانی پیشکش سے ملتی ہے: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے دورہ فن لینڈ کے موقع پر کہا کہ خلیج فارس میں باہمی تعاون سے متعلق فنلینڈ کی حکومت کی تجویز ایرانی پیشکش سے مطابقت رکھتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے چند سال قبل ہیلسنکی کے دورے کے موقع پر خلیج فارس میں علاقائی ممالک کے مابین گفتگو کی تجویز پیش کی اور فن لینڈ ہمیشہ اس موضوع میں دلچسپی رکھتا تھا۔

انہوں نے فن لینڈ ، سویڈن اور ناروے کے عہدیداروں کے ساتھ علاقائی امور پر بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تینوں ممالک، ہمارے علاقائی امور میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، سویڈن ، یمن کے پہلے اجلاس کا میزبان تھا اور ناروے بھی افغانستان سے متعلق ایک سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ان تینوں ممالک کے ساتھ علاقائی مسائل پر مذاکرات کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری علاقائی صورتحال خاص ہے تو اس شعبے میں وسیع مشاورت کی ضرورت ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو جوہرے معاہدے کے فریم ورک کے اندر اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا.

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ فن لینڈ کے بعد سوئیڈن اور ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ان دونوں ممالک کے حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

ٹیگس