Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  •  اربعین حسینی کے لئے پاکستانی زائرین کے لئے سفری سہولیات

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان پاکستانی زائرین کو ہر قسم کی سہولیات دینے پر تیار ہے۔

پاکستان سے ملحقہ  ایران کےسرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر احمد موہبتی نے کہا ہے کہ یہ صوبہ، ایران کے راستے سے چہلم حضرت امام حسین (ع) کے عالمی پیدل مارچ میں شرکت کیلئے آنے والےپاکستانی زائرین ابا عبداللہ الحسین (ع) کیلئے خصوصی سفری سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہے۔

احمد موہبتی نے کہا کہ دین اسلام میں مہمان کا احترام کرنے کے حوالے سے بہت سی روایات ہیں اور زائرین اربعین ہمارے خصوصی مہمان ہیں ۔

واضح رہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے کیلئے دنیا بھر سے کروڑوں زائرین عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی جاتے ہیں جبکہ پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد زمینی راستے سے ایران سے ہوتے ہوئے عراق جاتے ہیں اور ایرانی بارڈر پرپاکستانی زائرین کے استقبال کیا جاتا ہے۔

ٹیگس