Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

دارالحکومت اوسلو میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ اور ناروے کی وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور اور اہم بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے اوسلو میں ناروے کے وزیر تجارت و صنعت سے بھی ملاقات کی ہے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اوسلو میں اپنے قیام کے دوران، اس ملک کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اسپیکر پارلیمنٹ سے ملاقات کے علاوہ ناروے کے انٹرنیشنل ریلیشن سینٹر سے بھی خطاب کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ شمالی یورپ کے ملکوں کے دورے پر، فن لینڈ اور سوئیڈن کا دورہ مکمل کرکے ناروے پہنچے ہیں۔