Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ ، عالمی نظام کو درہم برہم کرنے کے لئے کوشاں

اسلامی جہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ جارحانہ انداز میں ایک ایسی خودسرانہ اور انتہاپسندانہ اسٹرٹیجی پر عمل پیرا ہے جو عالمی نظام کو درہم برہم کرسکتی ہے-

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شین ہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ اپنی یکطرفہ اور خودسرانہ پالیسیوں سے عالمی نظام اور دیگر ممالک کے لئے سنجیدہ خطرہ بن گیا ہے- جواد ظریف نے ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں امریکہ کے یکطرفہ رویے کے بارے میں کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت ایک خاص اسٹریٹیجی پر عمل پیرا ہے کہ جو دیگر ممالک حتی خود امریکہ کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے- ایران کے وزیرخارجہ نے چین اور ہانگ کانگ میں امریکہ کی مداخلت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران ، ایک دوسرے کو سمجھنے اور درک کرنے کے لئے ہمیشہ گفتگو کا خواہاں رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ مداخلت پسندی مسائل کو حل نہیں کرسکتی- ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے شاہراہ ریشم اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران تاریخ میں ہمیشہ ہی شاہراہ ریشم کا حصہ رہا ہے اور اس راستے کو علاقے کی پیشرفت اور کثیرالجہتی کا وسیلہ سمجھتا ہے-

ٹیگس