Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  •  ناہید ون سیٹلائٹ  میں دھماکے سے متعلق امریکی صدر کا دعوی من گھڑت: ایران

امریکی صدر کی جانب سے ناہید ون سیٹلائٹ میں دھماکہ ہونے کے دعوے پر ایران نے کہا کہ ناہید ون سیٹلائٹ کو کچھ نہیں ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےانفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر محمدجواد آذری جهرمی نے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملکی ساختہ سیٹلائٹ ناہید-1 کے معائنے کے موقع پر کہا کہ ناہید ون سیٹلائٹ میں دھماکہ ہونے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے اور ایران کے اس سٹیلائٹ کو بہت جلد وزارت دفاع کی تحویل میں دیا جائے گا۔

ایران کےانفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس ایران کے ناہید ون سیٹلائٹ میں دھماکہ ہونے کی تصویریں ہیں تو آپ رائے عامہ کیلئے اسے شائع کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا تھا کہ اس وقت ہم چار سے پانچ تحقیقاتی سیٹلائٹس پر کام کررہے ہیں.

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ایران کی سیٹلائٹ اور میزائل سرگرمیوں سے متعلق مغربی میڈیا کی رپورٹس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ محکمہ دفاع جدید طریقوں سے تحقیقاتی سیٹلائٹس پر کام کررہا ہے شاید یہ سرگرمیاں دوسروں کے لئے غیرمعمولی ہوں تاہم ہمارے لئے یہ ایک عام سی بات ہے.انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارت دفاع کے سیٹلائٹس منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں میں یہ اعلان کیا تھا کہ ملکی ساختہ سیٹلائٹ ناہید-1 تیاری کے مرحلے میں ہے اور اسے جلد محکمہ دفاع کے حوالے کردیا جائے گا.

ٹیگس