Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ نے کی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہ جو بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی،اقتصادی تعلقات،  علاقائی کشیدگی کے خاتمے علاقائی اور عالمی  مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے ایرانی وزیر خارجہ کل سہ پہرایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے جس کے بعد انہوں نے اس ملک کے وزیر خارجہ ابوالقاسم عبدالمومن سے ملاقات کی۔

ٹیگس