Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی صدر کا دورہ ترکی

ایرانی صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئےکل ترکی کا دورہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے میڈیا کے معاون  پرویز اسماعیلی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت صدر حسن روحانی ترک صدر کی دعوت پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے 15 ستمبر بروز اتوار ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر ترکی میں روس، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس