Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  •  امریکہ میں  قید ایرانی سائنسداں کی رہائی کا مطالبہ

امریکہ میں گرفتار ایرانی سائنسداں کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے.

ایرانی  سائنسداں مسعود سلیمانی کے بھائی اور بہن نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں قید نامور ایرانی محقق، پروفیسر اور سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا.

مسعود سلیمانی کے بھائی نے پروفیسر مسعود سلیمانی کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں ہے اور اب تک انہوں نے تقریبا 15 کلوگرام وزن کم کیا ہے اور بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں۔

یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک سائنسدان کی حیثیت سےامریکہ اور دنیا کے مشہور مائیو کلینک(Mayo Clinic) ایڈمی کی دعوت پر ویزا لے کر امریکہ روانہ ہوئے تاہم شکاگو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر کے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا اور جیل میں انھیں عام قیدیوں کے بیرک میں اسمگلروں اورخطرناک مجرموں کے ساتھ رکھاگیا ہے۔

ٹیگس