Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • ایرانی آئی ٹی کمپنی کے لیے عالمی ایوارڈ

آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والی ایک ایرانی کمپنی کو بوڈاپسٹ میں ہونے والے عالمی فیسٹول میں ایس ایم ای ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ورلڈ ایوارڈ دوہزار انیس میں دنیا کی ایک سو پچاس نالج بیسڈ کمپناں شریک تھی۔
 ایران کی سی ایم ای آر یا سمر کمپنی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی بنا پر ایس ایم ای ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایران کی سمر کمپنی نے موبائل فون نیٹ ورک ڈیوائسز کی اصلیت کا پتہ لگانے کا جامع سسٹم تیار کیا ہے جسے انیرنیشنل ٹیلی کیمونی کیشن یونین کے سالانہ ایونٹ کا سب سے بہترین سسٹم قرار دیا گیا۔

ٹیگس